انٹرنیٹ کی تار کے بارے میں تفصیلی معلومات اورتار کو کنکیٹر لگانا۔

انٹرنیٹ کی تار کے بارے میں تفصیلی معلومات اورتار کو کنکیٹر لگانا۔

Muhammad  Waseem Anjum Meoنے شائع کیا

انٹرنیٹ کی تار کے بارے میں تفصیلی معلومات اور تار کو کنکیٹر لگانا۔

اسلام علیکم
دوستوں میکرو ٹک کی کلاس میں اس کا ذکر اس لئےکرنے کی ضرورت محسوس ہوئی کیوں کہ  ہم میں سے اکثر دوست ایسے ہیں کہ انہیں انٹرنیٹ کی تار کے بارے میں بھی معلومات نہی ہوتی کہ  ان کے پاس جو تار استعمال ہو رہی ہے یا کر کر رہے ہیں وہ STP ہے یا UTP۔
اور وہ اس بارے میں میں بھی نہی جانتے کہ وہ  CAT 5 یا CAT 6 استعمال کر رہے ہیں اور ان میں کیا فرق ہے۔اور ان پر کنکیٹر کیسے لگائے جاتے ہیں اور ان میں خرابی سے کیا کیا مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہاں میں مختصر اور آسان الفاظ میں ان کے بارے میں بتاؤں گا
سب سے پہلے ہم UTP اورSTP کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ نیٹ ورکنگ میں ساخت کے لحاظ سے 2 طرح کی تاریں استعمال ہوتی ہیں۔
(STP (Shielded Twisted pair Cable تار ایک اچھی تار کہلائی جاتی ہے اکی وجہ اس کے اوپر ایک اور کور کا ہونا ہے جیسا کہ تصویر میں تیر کے نشان سے واضح کیا گیا ہے۔
(UTP ( Unshielded Twisted Pair Cable تار کو کے بغیر ہوتی ہے اسی لئے اسے Unshielded تار کہا جاتا ہے

CAT5 اور CAT 6 میں فرق

یہاں آپ کو CAT5 اور CAT 6 آسان اور واضح فرق یہ بتاؤں گا۔
CAT 5
  1. CAT5 عام انٹرنیٹ اورتیز رفتار انٹرنیٹ کےلئے استعمال ہوتی ہے۔
  2. یہ 100 میگا بائٹ (ایم بی MB) ایک سیکنڈ میں ٹرانسفر کرسکتی ہے۔

CAT5e

اس کیبل کا ایک اور ورژن CAT5e ہے۔

اس میں فرق یہ ہے کہ یہ 350 میگا بائٹ (ایم بی) ایک سیکنڈ میں ٹرانسفر کر سکتی ہے اور اس سے زیادہ بھی۔
CAT6
  1. CAT6 تیز رفتار انٹرنیٹ کےلئے استعمال ہوتی ہے۔
  2. اس سے ہم ایک سیکنڈ ،یں ایک گیگا بائٹ (جی بی GB) اور زیادہ سے زیادہ 10 گیگا بائٹ ایک سیکنڈ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی تار کو کنکیٹر لگانا۔

اس میں بھی دو طرح کی تاریں بنائی جاتیں ہیں ان میں ایک کو Straight سیدھی تار اور دوسری کو Crossover تار کہتے ہیں۔
ان میں عام فرق اور اس کا استعمال یہاں بیان کر دیتا ہوں اور باقی اس کورس کے ساتھ ساتھ مزید بیان کروں گا انشاء اللہ

Straight مطلب سیدھی تار

  1. ایسی تار کو ہم براہ راست تار بھی کہ سکتے ہیں۔یہ محتلف قسم کی ڈیوائسز کو آپس میں جوڑتی ہے
  2. اس کو ہم ایک طرف DSL اور دوسری طرف کمپوٹر سے لگا کر آپس میں آسانی سے مربوط کر سکتے ہیں
  3. اس سے دو آپس میں مربوط کیئے گئے کمپوٹر کو آئی پی دینی پڑتی ہے
  4. اگر آسان الفاظ میں کہیں تو یہ اس تصویر کے مطابق ہو گی


Crossover مطلب جس کے دونوں سرے ایک ترتیب سے نہ لگے ہوں
  1. یہ ایک قسم کی ڈیوائسز کو آپس میں جوڑتی ہے۔
  2. اس سے دو آپس میں مربوط کیئے گئے کمپوٹر کو آئی پی نہی دینی پڑتی۔
  3. اگر آسان الفاظ میں کہیں تو یہ اس تصویر کے مطابق ہو گی

امید کرتا ہوں کہ آپ اچھی طرح سے انٹرنیٹ کی تار کے بارے میں سمجھ گیں ہوں گیں اب آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ کر آپنی انٹرنیٹ کی تار کو کنکیٹر لگا سکتے ہیں آپنی رائے اور تجاویز سے ضرور آگاہ کریں۔

وعلیکم اسلام 

 آئن لائن

Comments

Popular posts from this blog

DMASOFTLAB RADIUS MANAGER BILLING SYSTEM v 4.1 Finally Released

How To Configure Nano Station M2 As Access point